21 جولائی، 2020، 12:56 PM

چین نے آبادی کو بچانے کے لئے ڈیم کا ایک حصہ دھماکے سے اڑا دیا

چین نے آبادی کو بچانے کے لئے ڈیم کا ایک حصہ دھماکے سے اڑا دیا

چینی حکام نے مشرقی انہوئی صوبے میں سیلاب کا دباؤ کم کرنے کے لیے ڈیم کا ایک حصہ دھماکے سے اُڑا دیا۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چینی حکام نے مشرقی انہوئی صوبے میں سیلاب کا دباؤ کم کرنے کے لیے ڈیم کا ایک حصہ دھماکے سے اُڑا دیا۔

 اطلاعات کے مطابق مقامی آبادی کو بچانے کے لیے انہوئی میں چو دریا پر قائم  ڈیم کا ایک حصہ پانی کی سطح تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد دھماکے سے اُڑانا پڑا۔ اتوار کو ڈیم تباہ کرنے کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ اس اقدام سے پانی کی سطح میں 28 انچ کمی آجائے گی۔ ڈیم سے نکلنے والے پانی کا رخ دو بڑے تالابوں کی جانب کردیا گیا ہے۔

 چین کی وزارت برائے ہنگامی حالات کے مطابق چین میں جولائی کے آغاز سے وسطی اور مشرقی چین میں آنے والے سیلابوں میں 140 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ 2 کروڑ 40 لاکھ افراد براہ راست متاثر ہوئے ہیں۔

 ہفتے کے روز سے انہوئی صوبے میں 35 دریا اور جھیلوں میں پانی خطرناک سطح تک بلند ہوچکا ہے۔ جب کہ گزشتہ ایک ہفتے میں پانی کی سطح سیلابی خطرے کے نشان سے 49 فٹ بلند ہونے کے بعد چین کے سب سے بڑے تھری گورجز ڈیم کے تین دروازے بھی کھول دیے گئے۔

News ID 1901735

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha